لاٹری جیتنے کاخواب امریکی شہری کیلئے سچ ثابت

 لاٹری جیتنے کاخواب امریکی شہری کیلئے سچ ثابت

پلائی ماؤتھ(نیٹ نیوز) امریکا میں ایک شخص نے محض لاٹری خریدنے کا خواب دیکھ کر لاکھوں ڈالرز جیت لیے ۔

امریکی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والے ہاورڈ کینڈل نے بتایا کہ انہوں نے ایک مخصوص سکریچ آف لاٹری ٹکٹ خریدنے کا خواب دیکھا تھا جو کہ بعد میں سچ ثابت ہوا اور 1 ملین ڈالرز جیتنے کا باعث بنا۔پلائی ماؤتھ کے رہائشی ہاورڈ کینڈل جونیئر نے میساچوسٹس اسٹیٹ لاٹری کے عہدیداروں کو بتایا کہ انہوں نے 10 ڈالرز میں $4,000,000 ڈائمنڈز اسکریچ آف نامی لاٹری ٹکٹ خریدنے کا خواب دیکھا تھا۔کینڈل نے اپنے خواب کی سچائی کو آزمانے کا فیصلہ۔ وہ صبح سو کر اٹھے اور پلائی ماؤتھ میں اسٹیٹ روڈ پر واقع 7-Eleven سپر مارٹ سے لاٹری ٹکٹ خریدا۔انکی حیرت کی انتہا نہ رہی جب ٹکٹ میں 10 لاکھ ڈالرز کا انعام نکل آیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں