غیرملکی انفلوئینسر پاکستان میں سستا ہوٹل کا کمرہ دیکھ کر حیران

غیرملکی انفلوئینسر پاکستان میں سستا ہوٹل کا کمرہ دیکھ کر حیران

پشاور(نیٹ نیوز) نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے ایک سوشل میڈیا انفلوئینسر یوٹیوبر نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور ۔

اس دوران اس نے اپنے فالوورز کو ملک میں چونکا دینے والی دریافت سے آگاہ کیا۔آن لائن traveltomtom کے نام سے جانے جانے والے انفلوئینسر ٹام نے پشاور میں ایک ہوٹل کا کمرہ دکھایا جس کا کرایا محض 1.40 ڈالر تھا یعنی 400 روپے ۔ٹام اب تک 159 ممالک کی سیر کرچکے ہیں۔ ان کا تازہ ترین ایڈونچر انہیں پاکستانی شہر پشاور لے گیا جہاں انہوں نے سستی رہائش گاہ کے بارے میں اپنے تجربات پیش کیے ۔ ٹام کی انسٹاگرام پوسٹ نے 860،000 کمنٹس حاصل کیے ہیں۔جب میں نے کمرے کو دیکھا تو مجھے یقین نہیں آیا۔ کلپ میں انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ 2 ڈالر سے بھی کم میں کمرہ ملنے کا موقع انہوں نے نہیں گنوایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں