انڈونیشیا کاسیاحت،آئی ٹی و دیگر شعبوں میں تعاون پرزور

انڈونیشیا کاسیاحت،آئی ٹی و دیگر شعبوں میں تعاون پرزور

لاہور(آن لائن)انڈونیشیا کے ناظم الامور رحمت ہندیارتا کسوما نے کہا ہے کہ باہمی تجارت بڑھانے کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا، دونوں ممالک کو باہمی تجارتی پوٹینشل سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر میں کیا۔ اس موقع پر رحمت ہندیارتا کسوما نے تجارت کی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی معیشت ہے جس کا جی ڈی پی ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے ،یہ دنیا کی 16 ویں بڑی معیشت ہے اور توقع ہے کہ 2030 تک یہ ساتویں بڑی معیشت بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کی اقتصادی ترقی پچھلی دو دہائیوں میں تقریباً 5 فیصد سالانہ پر مستحکم رہی ہے۔ انہوں نے سیاحت، تعلیم، صحت اور آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں