19 ویں مائی کراچی نمائش کا افتتاح، غیرملکی مندوبین بھی شریک

19 ویں مائی کراچی نمائش کا افتتاح، غیرملکی مندوبین بھی شریک

کراچی (بزنس ڈیسک)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام 19 ویں مائی کراچی نمائش کا افتتاح کر دیا گیا ۔

جس میں غیرملکی مندوبین نے بھی شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 19ویں مائی کراچی نمائش کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کراچی چیمبر کو ایونٹ کے مسلسل کامیابی سے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔صدر کراچی چیمبرآف کامرس افتخار احمد شیخ نے نمائش کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش رہی ہے کہ نمائش کا مقصد حاصل کیا جائے ،اس نمائش کے ذریعے میڈان پاکستان کوفروغ دیاجائے گا، بین الاقوامی کمپنیوں کے اسٹالز بھی موجودہیں،نمائش میں غیرملکی مندوبین نے شرکت کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہرسال اس نمائش کا انعقاد کیا جاتا ہے ،کے سی سی آئی کا شمار دنیا کے بڑے چیمبرز میں ہوتا ہے ، کے سی سی آئی کوشش کرتا ہے اس طرح کی سرگرمیوں میں لوگوں کو اور کمپنیوں کوشامل کریں، بی ٹو بی میٹنگز کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں