مالی سال 24:افغانستان کو برآمدات میں 4.12فیصد اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)افغانستان کو پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 4.12 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔
اسٹیٹ بینک اور ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران افغانستان کو اشیا اورخدمات کی برآمدات سے ملک کو 544.008 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو مالی سال 2023 کے مقابلے میں 4.12 فیصدزیادہ ہے ۔ مالی سال 2023 میں افغانستان کو مجموعی برآمدات کا حجم 522.271 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔ جون 2024 میں افغانستان کو 46.073 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ سا ل جون کے مقابلے میں 5.53 فیصد زیادہ ہے ۔ جون 2023 میں افغانستان کو 43.65 ملین ڈالر تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024 میں افغانستان سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 21.95فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔ مالی سال 2024 میں افغانستان سے 11.92 ملین ڈالر درآمدات ریکارڈکی گئیں جو مالی سال 2023 میں 15.27 ملین ڈالر تھی۔ جون 2024 میں افغانستان سے 1.77 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈکی گئی ہیں جو مئی کے مقابلے میں 36.67 فیصد زیادہ ہے ۔ مئی میں افغانستان سے 2.80 ملین ڈالر مالیت کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔