پنجاب میں بجلی قیمت پر ریلیف، انجمن تاجران کا خیرمقدم

پنجاب میں بجلی قیمت پر ریلیف، انجمن تاجران کا خیرمقدم

اسلام آباد(اے پی پی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے پنجاب حکومت کی جانب سے اگست اور ستمبر کے بلوں میں 14روپے یونٹ ریلیف کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ۔۔

کہاکہ سارے ملک کے صارفین کو بلا تفریق اور سارا سال ریلیف ملنا چاہیے ، حکومت تاجروں کیلئے بجلی کی مقرر کی گئی قیمتوں میں بھی کمی کرے ۔ اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مہنگی بجلی سے ہر طبقے کیلئے مشکلات پیدا ہوتی ہیں ،پنجاب حکومت کی جانب سے اگست،ستمبر کے بلوں میں 14روپے یونٹ ریلیف موجودہ مشکل حالات میں ہواکا تازہ جھونکا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ ملک بھرمیں صارفین کو بلا تفریق ریلیف دیا جائے اور یہ مخصوص مہینوں کیلئے نہیں ہونا چاہیے ۔آئی پی پیزمعاہدوں پر نظر ثانی کرانے کیلئے بھی پیشرفت کی جائے ، حکومت آئی پی پیز لگانے والے پاکستانی سرمایہ کاروں کو کیپسٹی پے منٹ کے معاملے پر قائل کر سکتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں