ایڈوانس ٹیکس وصولی کے نوٹسز ناقابل برداشت ، ولی اللہ

ایڈوانس ٹیکس وصولی کے نوٹسز ناقابل برداشت ، ولی اللہ

کراچی (آن لائن) ایڈوانس ٹیکس وصولی کے نوٹسز سے تاجر پریشان ہیں، ایف بی آر نے تاجر دوست اسکیم کے نام پرچھوٹے تاجروں کا جینا حرام کردیا، حکومت تاجر دوست اسکیم کے نفاذ کو موخر کرے ۔

صدر ایس ایم ای فاؤنڈیشن ولی اللہ خان نے کہا کہ تاجر دوست اسکیم کے تحت چھوٹے دکانداروں اور تاجروں کو ہر ماہ 60ہزار روپے کا بھاری ٹیکس جمع کرانے کے نوٹس جاری کئے جارہے ہیں جو کسی بھی دکاندار کیلئے قابل برداشت نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں