بی وائی ڈی نے بنیادی نیو انرجی گاڑیاں باضابطہ متعارف کرادیں

بی وائی ڈی نے بنیادی نیو انرجی گاڑیاں باضابطہ متعارف کرادیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نیو انرجی وہیکل مینوفیکچرر، بی وائی ڈی نے لاہور ایکسپو سینٹر میں ایک شاندار تقریب ِرونمائی کا انعقاد کیا ۔۔

جس میں اس کی جدید گاڑیوں کے تین انتہائی دلچسپ ماڈلز بی وائی ڈی سیلائن 6،بی وائی ڈی سیل اور بی وائی ڈی آٹو 3 کی نمائش کی گئی۔ یہ تقریب میگا موٹر کمپنی کے اشتراک سے پاکستانی مسافر گاڑیوں کی مارکیٹ میں بی وائی ڈی کی باضابطہ آمد کا آغاز ہے ۔تقریب میں پیش کئے جانے والے 3 گاڑیوں کے ماڈلز نئی انرجی وہیکل ٹیکنالوجی میں کمپنی کی جدت انگیزی کی نمائندگی کرتے ہیں۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت پاکستان اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ ٹیکنالوجی ہی مستقبل ہے ۔ بی وائی ڈی ایشیاپیسیفک آٹو سیلز ڈویژن کے جنرل منیجر لیو ژویلیانگ نے کہا کہ جیسے جیسے دنیا ایک پائیدار مستقبل کی طرف بڑھ رہی ہے ، بی وائی ڈی کو اس بڑی تبدیلی کے سفر میں سب سے آگے ہونے پر فخر ہے ۔میگا موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر علی خان نے کہا کہ ہمارا وژن سادہ لیکن پرعزم ہے جس کا مقصد پاکستان کے مستقبل کو پائیدار نقل و حرکت کے ساتھ آگے بڑھانا ہے ۔ حب پاور کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کامران کمال نے کہا کہ پائیدار مستقبل کی تلاش میں ہمیں گلوبل نیو انرجی وہیکل سیلز لیڈر بی وائی ڈی کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے ۔ بی وائی ڈی وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہم کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں تین جدید ترین فلیگ شپ اسٹورز اور ایکسپیرینس سینٹرز قائم کر رہے ہیں ۔اس تاریخ ساز سرمایہ کاری میں ہم پاکستان کا پہلا نیو انرجی ویہکل (این ای وی)اسمبلی پلانٹ قائم کریں گے جو جدید ترین نیو انرجی وہیکلز تیار کرنے کیلئے مختص ایک جدید سی کے ڈی مرکز ہوگا۔کامران کمال نے حبکو گرین کے قیام کا بھی اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ حبکو گرین کے تحت ہمیں بڑے شہروں، موٹرویز اور شاہراہوں پر فاسٹ چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا اعلان کرنے پر فخر ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں