حالت بدتر، آئی پی پیز نے معیشت تباہ کردی، انجم نثار

حالت بدتر، آئی پی پیز نے معیشت تباہ کردی، انجم نثار

کراچی(آن لائن)وفاقی چیمبر کے سابق صدر اور بزنس مین پینل کے سربراہ میاں انجم نثار نے کہا ہے کہ پاکستان میں اکنامی کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔۔۔

 آئی پی پیزنے پوری ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے ،نئی انڈسٹری لگانا تو دور کی بات پرانی انڈسٹری نہیں چل رہیں ،ٹرن اوور ٹیکس پر چھوٹے تاجروں کے ساتھ ہیں، حکومت کے پاس ابھی بھی وقت ہے چھوٹے تاجروں سے بات کرلے، ہم چھوٹے تاجروں کی 28 اگست کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ شب مقامی ہوٹل میں بزنس مین پینل کے زیر اہتمام ملکی معیشت اور ٹریڈ باڈیز کے عنوان پر ہونے والے اجلاس سے خطاب میں کیا۔اس موقع پرمیاں انجم نثار نے مزیدکہا کہ آئی پی پیز کی وجہ سے معیشت تباہ ہوکر رہی گئی اور ملک سے تیزی کے ساتھ پیسہ بیرون ملک منتقل ہورہا ہے ،پاکستان میں سرمایہ کاروں کی دوسرے ممالک کی شہریت لینے کیلئے دوڑ لگی ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں