بھاری ٹیکسزکا بوجھ ، سیمنٹ کی فروخت25 فیصد گرگئی

بھاری ٹیکسزکا بوجھ ، سیمنٹ کی فروخت25 فیصد گرگئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھاری ٹیکسزکے بوجھ کے باعث اگست 2024 میں سیمنٹ کی فروخت میں 25.68 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

 سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق اگست 2024 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.752 ملین ٹن رہی جو اگست 2023 کی 3.798ملین ٹن فروخت سے 27.54 فیصد کم ہے ۔ اگست 2024میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 6لاکھ 13 ہزار 857 ٹن رہی جو اگست 2023کی 7لاکھ 30 ہزار 755 ٹن ایکسپورٹ سے 16فیصد کم ہے۔ اگست 2024 میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی مجموعی فروخت 2.530ملین ٹن رہی جو اگست 2023 کی فروخت 3.252 ملین ٹن کے مقابلے میں 22.20 فیصد کم ہے ۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی اگست 2024کی فروخت  8 لاکھ 35 ہزار 245 ٹن رہی جو اگست 2023کی فروخت 1.276 ملین ٹن کے مقابلے میں 34.54 فیصد کم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں