این بی پی پے پاک ڈیبٹ کارڈز کے ساتھ گولڈ جیتنے کا موقع

این بی پی پے پاک ڈیبٹ کارڈز کے ساتھ گولڈ جیتنے کا موقع

کراچی(بزنس ڈیسک)نیشنل بینک آف پاکستان(این بی پی)نے اپنے نئے ’’پے پاک کارڈ ہولڈر کیمپین‘‘ کے آغاز کا اعلان کردیا ہے جس کے ذریعے صارفین کو سونے کے انعام جیتنے کا سنہری موقع ملے گا۔

این بی پی پے پاک ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے صارفین مختلف لین دین کر کے 2.5 گرام گولڈ بار جیتنے کے اہل ہو سکتے ہیں، جن میں کم از کم 500 روپے کی اے ٹی ایم سے کیش نکلوانے، 5,000 روپے یا اس سے زیادہ کی ریٹیل خریداری، اور 5,000 روپے یا اس سے زیادہ کی آن لائن خریداری کرنے والے صارفین شامل ہونگے ۔ کل 75 سونے کی اینٹیں انعام میں دی جائیں گی، اور ہر کیٹیگری میں 25 خوش نصیب جیتنے والے ہوں گے۔ یہ خصوصی کمپین ستمبر سے دسمبر 2024 تک جاری رہے گی جس سے این بی پی پے پاک کارڈ ہولڈرز کو اپنے روزمرہ کے اخراجات سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں