آئی ایم ایف کے علاوہ دوسرا آپشن نہیں،میاں زاہدحسین

 آئی ایم ایف کے علاوہ دوسرا آپشن نہیں،میاں زاہدحسین

کراچی(این این آئی)ایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ اورنیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین میاں زاہد نے کہا کہ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کے علاوہ دوسرا آپشن نہیں ہے۔۔۔

عالمی ادارے کے خلاف بیان بازی اقتصادی خودکشی ہے ، آئی ایم ایف خود پاکستان نہیں آیا بلکہ اسے منتیں کر کے بلایا گیا ہے کیونکہ پاکستان کے پاس دیوالیہ پن سے بچنے کیلئے کوئی دوسرا آپشن موجودنہیں۔ آئی ایم ایف کے خلاف بعض شخصیات کی بیان بازی اقتصادی خود کشی کا یقینی راستہ ہے ا نہیں لگام دی جائے ۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیرسے عوام اور کاروباری برادری پریشان ہورہی ہے جس کے منفی اثرات معیشت پرپڑنا شروع ہوگئے ہیں۔ ان حالات میں اہم عہدے داروں کا منفی رویہ جلتی پرتیل ڈالنے کے مترادف ہے ۔ وہ آئی ایم ایف اورپاکستان کے مابین معاہدے میں رکاوٹ بن رہے ہیں حکومت انہیں روکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں