چاول کی برآمدات کیلئے کم از کم ایکسپورٹ قیمت فوری ختم

چاول کی برآمدات کیلئے کم از کم ایکسپورٹ قیمت فوری ختم

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستانی چاول کی ایکسپورٹس سے بھاری منافع کمانے کامشن،چاول کی برآمدات کے لئے کم از کم ایکسپورٹ قیمت فوری ختم کر دی گئی۔

وزارت تجارت نے کم ازکم برآمدی قیمت ختم کرنے کانوٹیفیکیشن جاری کردیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق چاول کی برآمدات سے پاکستان 5 ارب ڈالر تک کا ریونیو حاصل کر سکتا ہے ،پاکستانی چاول برآمد کنندگان عالمی منڈی میں بہتر مسابقت حاصل کرسکیں گے ۔کم از کم برآمدی قیمت ختم کرنے کا فیصلہ رائس ایکسپورٹرز کی درخواست پر کیا گیا،چاول برآمد کنندگان نے فیصلے کو چاول برآمدات کو بڑھانے کے لیے اہم قرار دیا۔وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ اقدام پاکستانی چاول کو عالمی منڈی میں مضبوط مقام دلانے میں مددگار ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں