غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی 5 گنا بڑھ گئی

 غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی 5 گنا بڑھ گئی

کراچی (آن لائن)غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی 5 گنا بڑھ گئی۔ملٹی نیشنل کمپنیوں نے رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستان سے 5 گنا زیادہ منافع اور ڈیوڈنڈ بیرون ملک منتقل کیا۔۔۔

جس سے بیرونی کھاتوں میں استحکام اور ملک سے ڈالر کے اخراج میں نرمی کی عکاسی ہوتی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں جولائی تا اگست کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی 27 کروڑ 47 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی جس کا حجم گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران 4 کروڑ 92 لاکھ ڈالر رہا تھا۔گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی مایوس کن رہی کیونکہ منافع کا اخراج انتہائی ناقص رہا ،تاہم دوسری ششماہی میں کافی بہتری دیکھنے میں آئی، مالی سال 2024 کے اختتام پر کل منافع کی بیرون ملک منتقلی 2 ارب 12 کروڑ ڈالر رہی تھی۔ جولائی میں 13 کروڑ 91 لاکھ ڈالر اور اگست میں 13 کروڑ 56 لاکھ ڈالر منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا جبکہ مالی سال کے اختتام پر متعدد ادائیگیوں کی وجہ سے جون میں اس کا حجم 41 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں