مرکنٹائل ایکسچینج میں 37ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 37ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 37ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد39278رہی۔

زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 14.373ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت7.582ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت5.535ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 4.992ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 1.980ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 907.007ملین روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 707.407ملین روپے ،ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 592.791ملین روپے ،کاپر کے سودوں کی مالیت390.665ملین روپے اورقدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 284.474ملین روپے ریکارڈ کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں