ملائیشین وزیر اعظم کا دورہ تجارتی تعلقات کیلئے اہم،وفاقی چیمبر
اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی چیمبرکے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔
چیمبر سے جاری بیان کے مطابق عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کی بہتری کیلئے یہ دورہ اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا میں پاکستانی چاول، کپاس اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی طلب بہت زیادہ ہے ، حکومت ملائیشیا کیلئے اپنی برآمدات کو بہتر بنا سکتی ہے ۔