معاشی ترقی کی جنگ میں کامیابی ہی واحد آپشن،میاں زاہد

معاشی ترقی کی جنگ میں کامیابی ہی واحد آپشن،میاں زاہد

کراچی (آن لائن)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملک دہشت گردی، سیاسی انتشار، دیگر گوناگوں مسائل کے باوجود بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے ۔

معاشی ترقی کی جنگ میں کامیابی ہی واحد آپشن ہے ۔ استحکام کے ثمرات سامنے آرہے ہیں تاہم اگر اصلاحات کی رفتار بڑھائی جائے توبہتررہے گا۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی اورشرح سود میں کمی آچکی ہے اوراس میں جلد ہی مزید کمی متوقع ہے جس سے کاروبارچلیں گے اور عوام کوروزگارملے گا۔ اسٹیٹ بینک نے 2025 تک 5 یا 6 فیصد تک مہنگائی کی شرح میں کمی کا تخمینہ لگایا تھا مگر اب مہنگائی کی شرح 6.9 فیصد پرآگئی ہے لہٰذا اسی مناسبت سے شرح سود کو بھی سنگل ڈیجٹ پر لانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے غیر ضروری درآمدات کو کنٹرول کیا ہوا ہے جس سے تجارتی خسارے میں کمی آئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں