وقار صدیقی کا شیل پاکستان کے سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

 وقار صدیقی کا شیل پاکستان کے سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

کراچی (آن لائن)وقار صدیقی نے شیل پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

لسٹڈ کمپنی نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔وہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی حیثیت سے اس وقت تک کام کرتے رہیں گے جب تک کہ ان کے متبادل کا اعلان نہیں ہوجاتا۔ سال 2021 میں وقارآئی صدیقی کو شیل پاکستان لمیٹڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او مقرر کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں