سودا سلف لینے کیلئے گلی میں نکلنے والی لڑکی اغوا

سودا سلف لینے کیلئے گلی  میں نکلنے والی لڑکی اغوا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر )گھر سے سودا سلف لینے کیلئے گلی میں نکلنے والی جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طورپر اغواء کرلیاگیا۔

تھانہ غلام محمد آبادکے علاقے رسول پورہ کی رہائشی نذیراں بی بی نے پولیس کوبتایا کہ اسکی 17 سالہ بیٹی تانیہ گھر سے سودا سلف لینے کیلئے گلی میں ہی قائم دکان پر گئی۔ جسے ملز موں کی جانب سے گھر کے باہر سے ہی مبینہ طور پر اغواکرلیاگیااور نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں