بنگلو رو دہشت گردی ساز ش کیس ،جیل میں بند پاکستانی سمیت 3مسلمان بری

بنگلو رو دہشت گردی ساز ش  کیس ،جیل میں بند پاکستانی  سمیت 3مسلمان بری

بنگلورو (اے پی پی)بھارتی ریاست کرناٹکامیں ہائی کورٹ نے دارالحکومت بنگلورو میں 2012کی دہشت گردی کی سازش کے مقدمے میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے ایک پاکستانی شہری سمیت تین مسلمانوں کو بری کر دیا ۔

جسٹس سری نواس ہریش کمار اور جسٹس جے ایم خازی پر مشتمل ہائی کورٹ کے بینچ نے بنگلوروکے سید عبدالرحمن، کولار ضلع کے چنتامنی کے افسر پاشا اور کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد فہد کھویا کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت دہشت گردی کی ساز ش کے مقدمے سے بری کرنے کا حکم جاری کیاتاہم دھماکا خیز مواد کے ایکٹ کے تحت سید عبدالرحمن کی دس سال قید کی سزا کو برقرار رکھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں