ہریانہ میں الیکشن جیتنے پر بی جے پی کا جشن ، راہول گاندھی کو بھی جلیبیاں بھیج دیں

ہریانہ میں الیکشن جیتنے پر  بی جے پی کا جشن ، راہول گاندھی  کو بھی جلیبیاں بھیج دیں

موہالی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی ریاست ہریانہ میں مسلسل تیسری بار اسمبلی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور ۔۔۔

کارکنوں نے بھرپور جشن منایا جبکہ ہریانہ سے بی جے پی کے کارکنوں نے کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کے دہلی دفتر میں ایک کلو جلیبیاں بھجوا دیں ۔بی جے پی کے کارکنوں نے سوشل میڈیا پر جلیبیاں بھجوانے کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں ،ایک تصویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ جلیبیوں والے ڈبے پرکانگریس کے صدر دفتر 24 اکبر روڈ،نیو دہلی کا پتہ درج ہے ۔واضح رہے راہول نے ہریانہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جلیبی پر حکومت کی طرف سے ٹیکس لگانے پر تنقید کی تھی اور اب بی جے پی کے کارکنوں نے جلیبیاں بھیج کر ان کا مذاق اڑایاہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں