دہلی میں لداخ کے ماحولیاتی کارکنوں کی بھوک ہڑتال جاری

 دہلی میں لداخ کے ماحولیاتی  کارکنوں کی بھوک ہڑتال جاری

دہلی (اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر کے خطے لداخ سے تعلق رکھنے والے ماحولیاتی کارکن سونم وانگ چک اور۔۔۔

 ان کے ساتھیوں کی بھارتی دارالحکومت دہلی میں مطالبات کے حق میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال مسلسل جاری ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وانگ چک اور ان کا 25رکنی گروپ دہلی میں لداخ بھون کے داخلی دروازے کے قریب5روز سے  بھوک ہڑتال کر رہا ہے ،جو لداخ کیلئے چھٹے شیڈول کا درجہ اور دیگر مطالبات کے حق میں شروع کی گئی تھی،کسی حکومتی نمائندے نے ان سے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں