اغوا ہونے والا بچہ بازیاب ،ملزم گرفتار

اغوا ہونے والا بچہ  بازیاب ،ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ پولیس نے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتارکر لیا ،بچے کے واپس گھر نہ لوٹنے پر ورثا نے 15 پر کال کی،ملزم کی تلاش کے لئے سیف سٹی کیمروں اورجدید لوکیٹرز سے مدد حاصل کی گئی۔

 اس دوران ملزم سہیل پولیس کے ڈر سے بچے کو لیکر مختلف مقامات پر جگہ بدلتا رہا جسے بادامی باغ پولیس نے 8 گھنٹوں کی کاوش سے گرفتار کر کے بچے کو بازیاب کر لیا۔ پولیس کا کہنا تھا ملزم گلی میں کھیلتے 7 سالہ عدیل کو چیز کھلانے کے بہانے ساتھ لے گیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں