5آئی پی پیز کے معاہدے ختم کرنیکا خیر مقدم کرتے ہیں ،تاجربرادری

5آئی پی پیز کے معاہدے ختم کرنیکا خیر مقدم کرتے ہیں ،تاجربرادری

اسلام آباد (نمائندہ دنیا ،اے پی پی) تاجر برادری نے 5آئی پی پیز کے معاہدے ختم کرنے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدرکاشف چودھری نے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ آئی پی پیز کے معاہدے ختم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں ، حکومت دیگر آئی پی پیز کے معاہدوں پر بھی جلد از جلد نظر ثانی کرے ۔وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پانچ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنا قابل تحسین اقدام ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں