کراچی چیمبر کاشرح سود میں 300 بیسس پوائنٹس کمی پر زور

کراچی چیمبر کاشرح سود میں 300 بیسس پوائنٹس کمی پر زور

کراچی (بزنس رپورٹر)کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی اور چیئرمین پالیسی ریسرچ اینڈ ایڈوائزی کونسل (پی آر اے سی)یونس ڈھاگا نے ستمبر 2024 میں افراط زر میں نمایاں کمی کے ساتھ 6.9 فیصد کی سطح پر آنے پر اسٹیٹ بینک کو آئندہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)میں پالیسی ریٹ میں کم از کم 300 بیسس پوائنٹس کی کمی کا مشورہ دیا ہے ۔

پالیسی ریٹ میں کمی سے مالیاتی و اقتصادی دباؤ کم ہوگا، سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا ۔ایک مشترکہ بیان میں جاوید بلوانی اور یونس ڈھاگا نے گزشتہ تین اجلاسوں میں پالیسی ریٹ کو بتدریج 22 فیصد سے کم کرکے 17.5 فیصد کرنے پر اسٹیٹ بینک کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ستمبر میں مسلسل دوسرے ماہ مہنگائی میں سنگل ڈیجٹ تک کمی دیکھنے میں آئی ہے لہٰذا مرکزی بینک کو اب پالیسی ریٹ کو مزید جارحانہ انداز میں کم کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ افراط زر اب قابو میں ہے اور اشیاء کی قیمتوں میں استحکام کے ساتھ کم از کم 300 بیسس پوائنٹس کی اہم پالیسی ریٹ میں کمی کاروبار پر دباؤ کو کم کرنے اور معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں