ستمبر میں 11 ہزار 138 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے

ستمبر میں 11 ہزار 138 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)رواں سال ستمبر میں 11 ہزار 138 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) کھولے گئے ۔

اسٹیٹ بینک  کے مطابق ستمبر  تک روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 7 لاکھ 46 ہزار 251 ہوگئی ہے ۔ستمبر میں روشن کھاتوں میں 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے ہیں، جس کے بعد روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں جمع کرائی گئی مجموعی رقوم 8 ارب 74 کروڑ ڈالر ہوچکی ہے ۔ آر ڈی اے کھاتوں میں جمع کرائے 5 ارب 55 کروڑ ڈالر مقامی سطح پر استعمال ہوئے ہیں جبکہ ایک ارب 66 کروڑ ڈالر نکلوائے جاچکے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں