سعودی وفد کا دورہ دو طرفہ تجارت کے نئے دور کا آغاز، یو بی جی

 سعودی وفد کا دورہ دو طرفہ تجارت کے نئے دور کا آغاز، یو بی جی

کراچی(آن لائن)صدریونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے چیئرمین سندھ ریجن زبیر طفیل ، سیکریٹری جنرلخالد تواب،حنیف گوہر سید ،مظہر علی ناصر،ملک خدا بخش،انجینئرداروخان اچکزئی اور ۔

مومن علی ملک نے سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری، شیخ خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں آنے والے اعلیٰ سطح کے سعودی وفد کا پاکستان آمد پر گرمجوشی سے خیرمقدم کیاہے ۔یہ تین روزہ دورہ دو طرفہ تجارت، اقتصادی تعلقات اور توانائی، انفرااسٹرکچر، زراعت اور ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے ۔ اس وفد کی آمد پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں سعودی عرب کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے ۔ صدر یو بی جی زبیر طفیل نے کہا کہ یو بی جی اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان معاشی روابط کو گہرا کرنے کے لیے ایک اہم موقع سمجھتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں