حقائق کی بنیاد پر شرح سود کا تعین کیا جائے ،نکاٹی

حقائق کی بنیاد پر شرح سود کا تعین کیا جائے ،نکاٹی

کراچی(این این آئی)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے کہا ہے کہ ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور۔

 موجودہ حالات میں چائنا اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں پاکستان کو آرڈرز ملنے کی توقعات میں کامیابی کیلئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ نئی مانیٹری پالیسی میں موجودہ شرح سود میں کم از کم 4فیصدکی کمی کی جائے ۔گزشتہ روز اپنے بیان میں فیصل معیز خان نے کہا کہگورنر اسٹیٹ بینک حقائق کی بنیاد پر شرح سود کا تعین کرائیں ،شرح سود میں4فیصدکی کمی سے ملک میں نہ صرف کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی بلکہ پاکستان کی بیرونی تجارت کو بھی فروغ حاصل ہوگا اور افراط زر میں بھی کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بد ترین افراط زر کو روکنے کیلئے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ضروری ہے لیکن موجودہ 17.5فیصدکی شرح سود سے تجارتی سرگرمیوں کا فروغ ممکن نہیں اور ایکسپورٹ میں اضافہ بھی نہیں ہوسکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں