نیسلے پاکستان نے تیسری سہ ماہی کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

نیسلے پاکستان نے تیسری سہ ماہی کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

کراچی(بزنس ڈیسک)نیسلے پاکستان نے تیسری سہ ماہی کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا۔کمپنی نے 30ستمبر 2024کو ختم ہونے والی 9ماہ کی مدت کیلئے 149.2ارب روپے کی سیلز کا اعلان کیا ہے جو 1.3فیصد کمی کو ظاہرکرتا ہے ۔

۔سیلز میں کمی کی بنیادی وجہ فنانس ایکٹ میں ٹیکسز کا نفاذ ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ اشیاء اور توانائی کی بڑھتی قیمتوں کے ساتھ برانڈز میں سرمایہ کاری میں اضافے کی بدولت آپریٹنگ منافع میں کمی ہوئی۔مالی نتائج کا اعلان کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں