پرویز مہدی فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

پرویز مہدی فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

لاہور (آن لائن)پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے الیکشن میںپرویز مہدی چیئرمین، امجد فاروق امجد صدر ،محمد عتیق سیکرٹری جنرل اور طاہر محمود خزانچی منتخب ہو گئے ۔

پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے الیکشن کمیشن کے مطابق ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے ان عہدوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے لہٰذایہ تمام عہدیدار آئندہ دو سال کیلئے بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ،اسی طرح سینئر نائب صدر شفیق چوہان ،نائب صدر طاہر مقصود ،جوائنٹ سیکرٹری تبسم چوہدری منتخب ہوئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں