عوام پر اضافی ٹیکسز کا بوجھ ڈالنا ممکن نہیں، فرازالرحمان
کراچی(آن لائن)پاکستان بزنس گروپ کے بانی اور پیٹرن ان چیف اور سابق صدر کاٹی فراز الرحمان نے پاکستان کو درپیش شدید معاشی چیلنجز پر بیان جاری کرتے ہوئے۔۔۔
ٹیکس اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ عوام پر اضافی ٹیکسز کا بوجھ ڈالنا ممکن نہیں ہے ، جب کہ گزشتہ دو سال میں افراط زر کی شرح 60 فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔ہمیں منصفانہ ٹیکس تقسیم کیلئے کوشش کرنی ہوگی تاکہ عام شہریوں کا بوجھ کم ہو اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ مل سکے ۔