عوام ،کاروباری طبقہ بدترین مشکلات سے دوچار ،ایس ایم تنویر

عوام ،کاروباری طبقہ بدترین مشکلات سے دوچار ،ایس ایم تنویر

کراچی(آن لائن)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یوبی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر نے تمام چیمبرز، ایسوسی ایشنز، چیمبر آف اسمال بزنس اور ویمن چیمبر کے قائدین سے کہا ہے کہ ملکی معاشی حالات سب کے سامنے ہیں۔۔۔

 اور موجودہ معاشی منظرنامے کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں بجلی ،گیس،مارک اپ کی شرح سمیت تمام مسائل کو اجاگر کرتے رہنا چاہیے ۔ایس ایم تنویر نے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں کو آگاہ کیاہے کہ موجودہ حالات میں ہماری عوام اور بالخصوص کاروباری طبقہ جن بدترین مشکلات سے دوچار ہے اور انہوں نے گزشتہ 2.5 سالوں میں 60 فیصد افراط زر کا سامنا کیا، اس تناظر میں یہ ضروری ہے کہ ہم گزشتہ چار ماہ میں 180 ارب روپے کے ٹیکس خسارے کو بغیر عوام پر اضافی بوجھ ڈالے حل کریں۔ اس کے بجائے ہمیں ایسے مؤثر ٹیکس نظام کی اصلاحات کی حمایت کرنی چاہیے جو پالیسی کی کمزوریوں کو دور کرے اور کچھ مخصوص شعبوں کی غیراعتدال منافع کو ٹارگٹ کرے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں