شمالی یورپین ممالک کو تجارت میں اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)ڈنمارک، فن لینڈ، ناروے اور شمالی یورپ کے دیگر ممالک کو پاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اضافہ ہوا ہے۔
، پہلی سہ ماہی میں شمالی یورپ کے ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں 8.73 فیصد اور ان ممالک سے درآمدات میں 0.91 فیصدکی نمو ریکارڈکی گئی۔ا سٹیٹ بینک کے مطابق پہلی سہ ماہی میں ڈنمارک،فن لینڈ، ناروے اورشمالی یورپ کے دیگر ممالک کوبرآمدات سے ملک کو 728.24 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا۔