پالیسیوں کا تسلسل قائم رکھا جائے ، میاں زاہد حسین

پالیسیوں کا تسلسل قائم رکھا جائے ، میاں زاہد حسین

کراچی(آن لائن)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد نے کہاکہ کاروباری برادری حالیہ سیاسی بحران سے احسن انداز میں نمٹنے پرسیاسی وعسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ حکومت کے تحمل اور برداشت نے اس مارچ کوناکام بنا دیا۔

اب معاشی ترقی اورعوام کوہرممکن ریلیف فراہم کرنے پرتوجہ دی جائے ،پالیسیوں کا تسلسل قائم رکھا جائے ۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کئی روزتک میدان جنگ بنا رہا مگراس کے باوجود نہ صرف بیلاروس کے صدرنے 70 رکنی ہائی پاور وفد کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا، درجنوں معاہدوں پر دستخط ہوئے بلکہ اسٹاک ایکسچینج بھی ایک لاکھ پوائنٹس کی حد عبورکرگیا ۔ میاں زاہد نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ 2017 سے پرفارم نہیں کررہی تھی مگر آئی ایم ایف پروگرام اورمعیشت کوبہتربنانے کے لئے سیاسی و عسکری قیادت کے عزم نے صورتحال بدل ڈالی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں