اے سی سی اے نے اپنی کامیابی کے 120 سال مکمل کر لئے

اے سی سی اے نے اپنی کامیابی  کے 120 سال مکمل کر لئے

لاہور(پ ر)ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس کی جانب سے اس ہفتے کے آخر میں اے سی سی اے کی تخلیق کے 120 سال مکمل ہونے کا جشن منایا جا رہا ہے ۔ 30 نومبر 1904کوآٹھ اکاؤنٹنٹس کے ایک گروپ کے ذریعے لندن میں اے سی سی اے کاقیام عمل میں لایاگیا۔

جس کے بعد سے یہ اب تک 180 ممالک میں 252,500 سے زیادہ اراکین اور 526,000 مستقبل کے اراکین کے عالمی نیٹ ورک میں تبدیل ہو چکا ہے جو گلوبل اکاؤنٹینسی باڈی کے اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتاہے ۔ اے سی سی اے پاکستان کے سربراہ اسد حمید خان نے کہاکہ1904 میں جب اے سی سی اے کی بنیاد رکھی گئی تو کوئی بھی یہ اندازہ نہیں لگا سکتا تھا کہ ہم کتنی ترقی حاصل کریں گے لیکن سب سے بڑھ کریہ مزید لوگوں کے کیریئر کے آغاز، زندگیوں میں تبدیلی اور بہت سے خوابوں کے سچ ہونے کی کہانی ہے ۔ اے سی سی اے کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ تنظیم کے تین بڑے عہدوں پرخواتین ایک ساتھ کام کر رہی ہیں جس میں عائلہ مجید کا حالیہ اے جی ایم میں صدر کے عہدے پر جبکہ میلانیا پروفیٹ اور داتک زیتون محمد حسن کابطور نائب صدرمنتخب ہونا پیشہ ورانہ اکاؤنٹینسی باڈی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے ۔ چیف ایگزیکٹو ہیلن برانڈ او بی ای نے کہاکہ 2024 واقعی ہمارے لیے ایک تاریخی سال رہا ہے کیونکہ اسی سال مئی میں ہماری رکنیت کی تعداد ایک چوتھائی ملین سے تجاوز کر چکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں