اپٹما کا ایکسپورٹ مینوفیکچرنگ میں زیرو ریٹنگ کا مطالبہ
کراچی(این این آئی)اپٹما نے حکومت سے مقامی سپلائی کیلئے ایکسپورٹ مینوفیکچرنگ میں زیرو ریٹنگ کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔
چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے کہا کہ پاکستان کی اسپننگ انڈسٹری کا 40 فیصد پالیسی میں عدم مساوات کے باعث بند ہوگیا جبکہ مقامی ٹیکسٹائل مینوفیکچررز کو 18 فیصد سیلز ٹیکس کا سامنا اور درآمدات کو چھوٹ حاصل ہے ۔چیئرمین اپٹما نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کے خطرے سے دوچار ہے اور لاکھوں لوگوں کا روزگار خطرے میں پڑگیا ہے ۔ پاکستان میں توانائی کی قیمتیں حریف ممالک کے مقابلے میں دگنی ہیں جبکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے ۔کامران ارشد نے کہا کہ اپٹما ٹیکسٹائل انڈسٹری کی تباہی روکنے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتی ہے ، ٹیکسٹائل ایکسپورٹس کو زیادہ ٹیکس اور جی ایس ٹی ریفنڈز میں تاخیر سے خطرہ ہے ۔