ازبک سفیر کاکارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا دورہ
لاہور(این این آئی)پاکستان میں ازبک سفیر علی شیر توقتا یف نے کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات سمیت باہمی تجارت کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ازبکستان کے سفیر علی شیر توقتا یف نے کہا کہ دونوں ممالک میں باہمی تجارت کو بڑھانے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ،ازبکستان اور پاکستان میں تجارت سمیت ہر شعبے میں پارٹنر شپ کو فروغ دینے کیلئے پل کا کردار اداکروں گا ۔