پاکستانی فوڈ ایکسپورٹرز وفد کی دورہ ملائیشیا میں ایک ہفتے کی توسیع
لاہور(اے پی پی)پاکستان کے فوڈ ایکسپورٹرز کے وفد نے جو ملائیشیا کے دورے پر ہے ملائیشین بزنس کمیونٹی کے مثبت ردعمل کی وجہ سے اپنے قیام میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے ۔
پاکستانی وفد کے رہنما سیف الرحمان نے کہا کہ وفد کے ارکان نے پاکستان کی متنوع اور اعلی معیار کی غذائی مصنوعات خاص طور پر نمکو کی بہترین اقسام کی یہاں کامیابی سے نمائش کی ہے جنہوں نے ملائیشین بزنس کمیونٹی کو اپنی طرف بہت زیادہ راغب کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی غذائی مصنوعات تمام بین الاقوامی معیارات پر پوری اترتی ہیں اور ذائقے میں بھی شاندار ہیں، ہم مارکیٹ کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھا کر اور باہمی تجارتی تعاون کو فروغ دے کر برآمدات کے حجم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔