عالمی معیشت کا منظر نامہ تاریک نظرآرہا،افتخار ملک

عالمی معیشت کا منظر نامہ تاریک نظرآرہا،افتخار ملک

لاہور(اے پی پی)سارک چیمبر کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کو نئی شکل دے رہی ہے۔۔

اتوار کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے جلد خاتمے کے کوئی آثار نہیں،2022 فروری کے آخر میں جب عالمی معیشت کووڈ کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران سے نکل کر بحالی کی طرف گامزن ہوئی ہی تھی کہ روس اور یوکرین کے درمیان بحران شدت اختیات کر گیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کا منظر نامہ تاریک نظر آتا ہے اور جنوبی ایشیا بھی اس سے یکساں طور پر متاثر ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے معیشت کی بحالی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، روس اور یوکرین تیل، گیس اور اجناس کی عالمی سپلائی میں نمایاں حصہ دار ہیں، اس لئے اس تنازعہ کے نتیجے میں اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،اس کے اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں