ترکیہ نمائش کیلئے اخراجات کا بوجھ ناقابل برداشت ، میاں عتیق

ترکیہ نمائش کیلئے اخراجات کا بوجھ ناقابل برداشت ، میاں عتیق

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عتیق الرحمان اور وائس چیئرمین ریاض احمدنے کہا ہے۔۔

 کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی سپورٹ کے باوجود ترکیہ میں منعقدہونے والی عالمی نمائش میں شرکت کرنے والوں کیلئے مقامی اخراجات کا بوجھ ناقابل برداشت ہے ،اخراجات میں بڑا حصہ فریٹ فارورڈ کا ہے جس کیلئے ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانہ کو فوری مداخلت کرکے اپنی گارنٹی کے ذریعے اس کا حل نکالنا چاہیے تاکہ پاکستانی ایکسپورٹرز کو ریلیف مل سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش میں شرکت کرنے والے مینو فیکچررز اورایکسپورٹرز کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مینو فیکچررز اور ایکسپورٹرز نے ٹڈاپ کی معاونت کے باوجود عالمی نمائش میں آنے والے غیرمعمولی اخراجات کے حوالے سے اپنی تشویش ظاہر کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں