تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ

تیل و گیس کی پیداوار میں  ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔

 پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 30 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 58673 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 4 فیصد کم ہے ۔ 23 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 61133 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں