برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں،میاں عتیق

برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں،میاں عتیق

لاہور (آن لائن)کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ جب تک برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے۔۔

 سنجیدہ کوششیں نہیں کی جائیں گی کوئی پروگرام یا منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا ، ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کے طورخم بارڈر سے متعلقہ مسائل بیگاڑ کی صورت اختیار کر چکے ہیں جس کی وجہ سے افغانستان سے جزوی تیار خام مال کے پاکستان آنے میں مشکلات کا سامنا ہے ، برآمدات کے فروغ میں معیار کے علاوہ برآمدی آرڈرز کی بروقت ترسیل کی کمٹمنٹ برآمد کنندگان کی ساکھ کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کا توانائی کے استعمال کے حوالے سے حکومت پر کسی طرح کا کوئی بوجھ نہیں ، یہ صنعت لوگوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر روزگار کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے ،لاکھوں لوگوں کے وابستہ ہونے کی وجہ سے یہ صنعت اربنائزیشن کو روکنے میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں