دھابیجی اکنامک زون مئی تک مکمل کر لیا جائے گا، خلیل ہاشمی
کراچی(این این آئی)چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون رواں سال مئی تک مکمل کر لیا جائے گا۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خلیل ہاشمی نے کہا کہ دوست ملک کی جانب سے ملک بھر کے اسپیشل اکنامک زونز میں نئی جان ڈالی جا رہی ہے ، ان کی افادیت کے بارے میں خدشات کو موثر طریقے سے دور کیا جا رہا ہے ۔ رشکئی اسپیشل اکنامک زون کے حوالے سے بھی نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔