دبئی اسلامک بینک کی نیسلے پروفیشنل کیساتھ شراکت داری
کراچی(بزنس ڈیسک)دبئی اسلامک بینک پاکستان لمیٹڈ نے نیسلے پروفیشنل کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ اپنے وجاہہ-پرائیوریٹی بینکنگ لاؤنج میں صارفین کو گرم مشروبات کی ایک بہترین رینج فراہم کیا جا سکے ۔
اس شراکت داری کے تحت وزیٹرز اپنی پسندیدہ گرم مشروبات، جیسے کہ نیس کیفے یا روایتی نیسٹی الائچی، کڑک اور کشمیری چائے ، کا لطف اٹھا سکتے ہیں ۔ دبئی اسلامک بینک کے اس وقت مختلف شہروں میں 12 وجاہہ- پرائیوریٹی بینکنگ لاؤنج موجود ہیں ، تاکہ اپنے معزز صارفین کے لیے سہولت اور آرام میں اضافہ کیا جاسکے۔ یہ اعلان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے دوران کیا گیا جس میں دونوں اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دبئی اسلامک بینک پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جنید احمد نے کہا کہ دبئی اسلامک بینک وجاہہ- پرائیوریٹی بینکنگ لاؤنجز کے ذریعے صارفین کی خدمت کے لیے ایک نیا معیار قائم کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے ۔ نیسلے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیسن ایوانسینا نے کہا کہ ہم دبئی اسلامک بینک پاکستان کے ساتھ تعاون پر خوش ہیں، جہاں ہم نیسلے پروفیشنل کے منتخب گرم مشروبات ان کے صارفین تک پہنچا رہے ہیں۔ یہ شراکت داری لوگوں کے لیے روزمرہ لمحات کو بہتر بنانے کے ہمارے مشن سے ہم آہنگ ہے۔