معاشی استحکام کیلئے کاروباری برادری میں یکجہتی ضروری ہے ،ظفربختاوری
کراچی(آن لائن)یو نائیٹڈ بزنس گروپ (ایف پی سی سی آئی) کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے کاروباری برادری میں تعاون اور یکجہتی ضروری ہے۔۔۔
محنت اور دیانتداری سے اپنے کاروبار اور شخصیت کو برانڈ بنائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈ اینڈ اسمال انڈسٹریز کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ظفر بختاوری نے کہا کہ تاجروں کو رول ماڈل بنانے کیلئے اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔