زرعی ترقی پرفوکس کے بہترنتائج برآمد ہورہے ،میاں زاہد
کراچی (آن لائن)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے زرعی ترقی پرفوکس کے بہترنتائج برآمد ہورہے ہیں جوقابل تعریف ہے ۔
کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر آباد زمینوں کوآباد کرکے زرعی رقبہ بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ پیداوارمیں اضافہ کیا جا سکے جب کہ اس کے ساتھ ہی جدید طریقے بھی اپنائے جا رہے ہیں جبکہ اضافی پانی کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے ۔ مشرقی افریقہ کے اہم ملک تنزانیہ کوٹریکٹرز کی برآمد شروع کردی گئی ہے جوتنزانیہ سے اس کے پڑوسی ممالک بھی خریدیں گے ۔ اس سارے معاملے میں ایس آئی ایف سی نے بنیادی کردارادا کیا ہے ۔ میاں زاہد نے کہا کہ چاول کی پیداوار، معیاراوربرآمد کوبھی توجہ دی جا رہی ہے اور2024 میں صرف سعودی عرب کوچاول کی برآمد میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مجموعی برآمدات چار ارب ڈالرتک پہنچ گئی ہیں۔