یواین ڈی پی، یونی لیور اور سیڈ ونچر کا اشتراک
کراچی(بزنس ڈیسک)اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام ( یواین ڈی پی)نے یونی لیور پاکستان اور سید ونچر کے ساتھ پاکستان میں ویسٹ مینجمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے۔۔
سیکنڈ لائف پاکستان2.0کیلئے شراکت داری قائم کی ہے ۔ پہلے ایڈیشن کی کامیابی کی بنیاد پر سیکنڈ لائف پروگرام کا دائرہ پلاسٹک کے کچرے سے بڑھا کر فوڈ ویسٹ، ای ویسٹ، ٹیکسٹائل، کاغذ اور مزید کچرے تک کر دیا گیا ہے۔ جدت اور اشتراک کے ساتھ سیکنڈ لائف پاکستان 2.0کا مقصد پائیدار کوششوں میں پاکستان کی قیادت کو فعال بنانا ہے اور ایک ایسا پلیٹ فارم تشکیل دینا ہے جو انوویٹرز، انٹرپرینورز اور انڈسٹری کے ماہرین کو ملک کے شدید ماحولیاتی چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے ایک ساتھ منسلک کرے گا۔ سال2025میں پروگرام کو توسیع دی گئی جو انوویٹرز، طالب علموں اور انٹرپرینورز کو2ndlife.pkپر وسائل تک رسائی، آئیڈیاز پیش کرنے اور اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جڑنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔پروگرام 2025کیلئے درخواستیں کھلی ہیں جو پاکستان میں ویسٹ مینجمنٹ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حل تیار کرنے والے انٹرپرینورز، تخلیق کاروں اور طلبہ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ منتخب شدہ ٹیمیں چھ ہفتوں کے ایک ایکسیلیریشن پروگرام میں حصہ لیں گی جہاں انہیں رہنماؤں اور صنعتی ماہرین تک رسائی حاصل ہوگی جو ان کے حل کو بہتر بنانے اور ان کے کاروباری ماڈلز کو مزید مضبوط بنانے میں مدد کریں گے ۔پروگرام کے اختتام پر ٹمیں فائنل رائونڈ میں حصہ لیں گی جس کے بعد تین سرفہرست حل منتخب کئے جائیں گے۔