کرنٹ اکاؤنٹ پانچویں بار سرپلس،58.20کروڑڈالرریکارڈ

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل پانچویں بار سرپلس ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2024 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 58 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔
،یہ کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل پانچویں بار سرپلس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ کے دوران ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 1 ارب 21 کروڑ ڈالر رہا ۔دوسری جانب مالی سال2024 کے پہلے چھ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالررہاتھا، ا س کے علاوہ دسمبر 2023 کے مقابلے میں دسمبر 2024 کے دوران ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں 109 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ اعدادوشمارکے مطابق نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 68 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس تھا۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق ترسیلات زر میں مسلسل بہتری اورایکسپورٹ کا بڑھنا ملکی کرنٹ اکاؤنٹ کو مسلسل سرپلس کررہا ہے ۔