ریئر ایڈمرل حبیب الرحمان نے چیئرمین کے پی ٹی کا اضافی چارج سنبھال لیا

کراچی(بزنس رپورٹر )وفاقی حکومت نے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں نئے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دیتے ہوئے۔
ریئر ایڈمرل حبیب الرحمان کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں ۔ریئر ایڈمرل حبیب الرحمان جو پاکستان نیوی کے ایک ممتاز افسر ہیں 1990 میں کمیشن حاصل کرنے کے بعد سے وسیع تجربہ رکھتے ہیں وہ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کراچی، پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔