مرکنٹائل ایکسچینج میں54ارب کے 38660سودے

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں 54ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد38660رہی۔
زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 18.464 ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 17.751 ارب روپے ،کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 8.676 ارب روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 2.860 ارب روپے ، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 2.088 ارب روپے ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.185 ارب روپے ، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.134 ارب روپے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 1.049 ارب روپے ، کاپرکے سودوں کی مالیت 604.270 ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 349.397 ملین روپے اورپلیڈیم کے سودوں کی مالیت 159.625 ملین روپے ریکارڈکی گئی۔